ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت کا نیوزی لینڈ کو 250 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت کا نیوزی لینڈ کو 250 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دبئی سیگمنٹ  میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 249 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ  کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

آج دوپہر  کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے شیریاس آئیر نے 98 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جبکہ ہارڈک پانڈیا نے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔اس میچ کے بعد پتا چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔