چیمپئینز ٹرافی کے دبئی میں ہو رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گرنے سے کیویز کی کمر ٹوٹ گئی۔ درکار رن ریٹ بڑھ کر 6.13 ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے 100 رنز 26 ویں اوور میں ہوئے ہیں۔ 26 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ تین وکٹیں گنوا کر 104 رنز بنا پائی ہے۔ انڈیا سے جیتنے کے لئے نیوزی لینڈ کو باقی اوورز میں سوا چھ فی اوور کی رفتار سے رنز بنانا ہیں۔ انڈیا کی ٹیم آج پہلے کھیل کر 50 اوورز میں 9 وکٹس کے نقصان پر 249 رنز بنا پائی تھھی۔
اس وقت نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور ٹوم لیتھم وکٹ پر ہیں۔ ولیم سن نے 47 رنز بنائے ہیں اور لیتھم 5 رنز پر ہیں۔