چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) الیکشن قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں، جلسے جلوسوں کے ساتھ تحریک انصا ف کی ممبر سازی مہم بھی زور شور سے جاری ہے، اسی سلسلے میں عمران خان آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔عمران خان پر لاہور میں دہشتگردانہ حملے کا خدشہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  ممبر سازی مہم کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، شہر بھر میں پی ٹی آئی پارٹی پرچموں کی بہارہے، کارکن بھی کپتان کی آمد پر  بہت پر جوش ہیں, ’’خان لاہورآرہاہے، تحریک انصاف کا نیا نعرہ بھی سامنے آگیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔تین معصوم بچوں کو قتل کرنے والی سنگدل ماں کا نیا بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی نے عمران خان کے لاہور کے دو روزہ دورے کا روڈ میپ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق عمران خان آج  سب سے پہلے لبرٹی چوک میں خواتین کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے اس کے بعد یتیم خانہ چوک، لیاقت چوک سبزہ زارم، کارپوریشن چوک، شاہدرہ، جلو موڑاور دھرمپورہ کیمپ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل کو سیاسی سرگرمی کا آغاز یوحنا آباد سے ہوگا جہاں سے ٹھوکر نیاز بیگ، اکبر چوک، دبئی چوک اور صدر بازار کینٹ کے کیمپس کا دورہ کیا جائے گا۔