عمران خان پر لاہور میں حملے کا خدشہ

عمران خان پر لاہور میں حملے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذاقی بٹ) پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ لاہور کے دوران اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔  ممبرسازی مہم کیلئے عمران خان کی آج لاہور آمد، استقبال کی تیاریاں مکمل

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کو تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ عمران خان پر دورہ لاہور کے دوران دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے۔ عمران خان اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بڑی دعوت دیدی، حکومتی حلقوں میں بھونچال آگیا

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان مجمع کے اندر جانے سے گریز کریں۔ اپنا روٹ تبدیل کر کے سفر کریں اور روٹ کے حوالے سے کسی کو بھی آگاہ نہ کیا جائے۔ گاڑی کا سن روف یا دروازہ کھول کر کسی سے ملنے یا خطاب کی کوشش نہ کی جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کینال روڈ پر صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ

واضح رہے کہ عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں آج دو روزہ دورے پر لاہور آرہے ہیں، کارکنوں نے ان کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شہر پارٹی پرچموں سے سج گیا۔