ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الحمدللہ  شوال کا چاند پیدا ہو گیا

سعودی عرب میں آج شام چاند تلاش کیا جائے گا

Shawal Mukaram, Royat e Hilal Committee, Supreme Court of Saudi Arabia Eid Ulfitar, Eid Alfitar, Pakistan moon sightseeing,
کیپشن: شوال مکرم کا چاند پیدا ہو چکا ہے۔ جس وقت یہ خبر پوسٹ کی گئی تب شوال کے چاند کی عمر ایک منٹ ہے۔ یہ چاند دنیا کے مختلف خطوں میں مختلف اوقات میں نظر آ سکے گا۔ سعودی عرب اور بہت سے دوسرے عرب ممالک میں آج شام روزہ افطار کرنے کے بعد چاند کو آسمان پر تلاش کرنے کی سعی کی جائے گی۔ چاند دکھائی دے نہ دے، قمری ماہ کی 29 تاریخ تمام ہونے پر اسے آسمان پر تلاش کرنا سنت ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  شوال کا چاند پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو شوال کا ہلال مبارک ہو۔

ریسرچ رویت ہلال کونسل کی تحقیق کی مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہو چکا ہے۔ 

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آج شام روزہ افطار کر کے  شوال کا چاند دیکھنے کی سعی کریں۔ آج رمضان کے 29 روزے ہو گئے ہیں اور قمری تقویم کے مطابق آج شام نئے مہینے کا چاند طلوع ہونے کا امکان موجود ہے، خواہ یہ نظر آئے نہ آئے لیکن روایت کے مطابق قمری مہینے کے  29 دن گزرنے کے بعد نیا چاند دیکھنا لازم ہوتا ہے۔

سٹی42 نے  27 مارچ کو اپنی ایک  خبر میں بتایا تھا کہ سعودی عرب میں  29 مارچ کو چاند دیکھنے کی سعی کی جائے گی اور عید  30 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ 

سعودی عرب کے برعکس پاکستان میں رمضان کے آغاز کا سرکاری اعلان ایک دن بعد کیا گیا تھا جب عملاً  رمضان کی دو تاریخ تھی۔ پاکستان مین مسلمان رمضان کے  28 روزے رکھ چکے ہیں۔ چاند تو بہرحال ایک ہی ہے اور اگر آج شام یہ سعودی عرب میں دکھائی دے گیا تو سعودی عرب کے ساتھ بہت سے دوسرے ملکوں میں بھی کل 30 مارچ کو عید ہو جائے گی، سعودی عرب کی پیروی کرنے والوں میں انگلینڈ اور کئی دوسرے یورپی ملکیوں کے مسلمان بھی شامل ہیں اور مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی حکومتیں بھی عین اسی روز چاند دیکھے جانے کی تصدیق کرتی ہیں جس روز سعودی عرب میں چاند دیکھنے جانے کی تصدیق کی جاتی ہے۔

سعودی عرب کے برعکس پاکستان میں آج مغرب کے وقت روزہ افطار ہونے کے بعد علما کی سرکاری روئیت ہلال کمیٹیاں  شوال کا نیا چاند دیکھنے کے لئے اپنے اجلاس ہی نہیں کریں گی کیونکہ وہ اس سے پہلے رمضان کا چاند دیکھنے کے عمل میں ایک دن کی تاخیر کر چکے ہیں اور اب اپنے گزشتہ بیان کے خود ْیدی ہو گئے ہیں۔ آج چاند نظر آئے نہ آئے، پاکستان کی روئیتِ ہلال کمیٹی کے علماؤں کو چاند کل  30 مارچ کی شام پاکستانی مسلمانوں کے  29 روزے پورے ہونے کے بعد ہی دکھائی دے گا۔

اگر سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آ سکا تو لوگ آج شب بھی تراویح پڑھین گے اور کل اتوار کو صبح ہونے سے پہلے سحری کر کے 30 واں روزہ رکھیں گے، اس صورت میں کل  اتوار کی شام دوبارہ چاند دیکھنے کی سعی کی جائے گی اور سعودی عب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان سمیت دنیا بھر میں 31 مارچ کو ایک ہی دن عید ہو گی۔ باقی ملکوں کے مسلمان  30 روزے رکھنے کے بعد عید کرین گے لیکن پاکستان کے مسلمان اپنی روئیتِ  ہلال کمیٹی کا خمیازہ بھگتتے ہوئے صرف  29  روزوں کے ساتھ عید الفطر کی نماز پڑھنے جائیں گے۔

 سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں آج ہفتہ 29 رمضان المبارک کی شام  شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ چاند دیکھنے ک میں کامیاب ہونے والے شہری  گواہی دینے کے لیے ریجنل اداروں سے رابطہ کریں گے۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کی گواہی ملنے کے بعدسرکاری سطح پرچاند  دیکھے جانے، نیا قمری مہینہ آغاز ہونے  اور عید ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب اور باقی مسلم دنیا میں خواہ کچھ بھی ہو  قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بہرحال وہی ہو گا جو روئیتِ ہلال کمیٹی کے علماؤں نے پہلے طے کر رکھا ہے؛ یعنی چاند دیکھنا ہی کل کو ہے جب وہ غالباً دو دن کا  ہو چکا ہو گا۔ اور  پاکستان میں عیدالفطر پیر کے روز 31 مارچ کو ہی کروانا ہے۔