ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی خواتین نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر میدان مار لیا

تحریک انصاف کی خواتین نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر میدان مار لیا
کیپشن: City42 - PTI Woman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ،عمراسلم) پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 27 خواتین نے میدان مار لیا۔تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 123جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مخصوص نشستوں پر 4 اعشاریہ 50 فیصد کے تناسب سے27 خواتین اسمبلی میں جائیں گی۔ پی ٹی آئی کی26 خواتین پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کی رکن بنیں گی۔

خبر پڑھیں۔۔جیت کا نشہ چڑھ گیا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

این اے 125 سے الیکشن ہارنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا خواتین کی مخصوص نشست پر پہلا نمبر ہے۔ این اے127 سے ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ بھی اسمبلی میں پہنچ گئیں۔ گزشتہ اسمبلی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سعدیہ سہیل رانا بھی دوبارہ اسمبلی میں موجود ہوں گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب کے سرکاری افسران پر بجلیاں گرادیں

پی ٹی آئی پنجاب کی میڈیا کوآرڈینٹیر عائشہ چودھری بھی پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کی رکن بن گئیں۔ تحریک انصاف کے سنیئر رہنما حامد خان کی بھابی صادقہ صاحب داد خان، پی ٹی آئی لاہور کی صدر رہنے والی نیلم حیات، شمسہ علی، نسرین طارق، شہوانہ بشیر، فردوس رائے، شاہدہ ملائکہ، سمیرا احمد، سید زاہرہ نقوی، عائشہ اقبال، ام البنین، عظمیٰ کاردار، راشدہ ظہیر، فرحت فاروق، شاہین رضا، طلعت نقوی، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، عائشہ اکرام، سیمبہ طاہر، زینب عمیر، فرح آغا اور فرح عظمی بھی اسمبلی میں جائیں گی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو برطرف کردیا
 دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں کل129 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس تناسب سے (ن) لیگ کی 32 خواتین مخصوص نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی بن جائیں گی۔ مخصوص نشستوں کی فہرست میں بیگم ذکیہ شاہنواز، مہوش سلطانہ دوسرے، عظمیٰ بخاری تیسرے،عشرت اشرف چوتھے نمبر پر ہیں۔ سعدیہ ندیم ملک اور حنا  پرویز بٹ بھی ممبر صوبائی اسمبلی بن جائینگی۔ مریم نوازکی سیکرٹری ثانیہ عاشق بھی رکن پنجاب اسمبلی ہوں گی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

( ن) لیگ کی ترجیحی لسٹ میں 8 ویں نمبر پر تحیہ نون، 9 ویں نمبر پر اسوہ آفتاب، 10 ویں نمبر پر صبا صادق ہیں۔ کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، رابعہ نصرت، حسینہ بیگم، راحت افزا، منیرہ یامین، رخسانہ کوثر، سعدیہ تیمور، خالدہ منصور، رابعہ بٹ، فائزہ مشتاق، بشریٰ بٹ، سمیرا کومل، راحیلہ خادم حسین، سنبل ملک حسین، عنیزہ فاطمہ بھی رکن ہوں گی۔ نفیسہ امین، زیب النساءاعوان، سلمیٰ بٹ، نجمہ افضل رانا بھی ایم پی اے ہوں گی۔ مسلم لیگ(ن) نے 44 خواتین کے نام مخصوص نشستوں کیلئے دیئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer