بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

 بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پنجاب کی 56 کمپنیوں سے بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے، چیف جسٹس پاکستان کے اضافی تنخواہیں واپس لینے کےحکم پر افسران کے ہوش اڑ گئے۔ سٹی42نے افسران کی فہرست حاصل کرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔جیت کا نشہ چڑھ گیا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

تفصیلات کے مطابق 56 کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری خزانے سے بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسران کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔ پنجاب ہیلتھ فیسٹلیز مینجمنٹ کمپنی سے گریڈ 19 کے محمد علی عامر 6 لاکھ وصول کر رہے ہیں۔ پی ایچ ایف ایم سی کے گریڈ اٹھارہ کے محمد ذوالقرنین ساڑھے 4 لاکھ تنخواہ وصول کرتے رہے۔ گریڈ 20 کے ڈاکٹر ندیم سہیل 11 مئی  2017سے 3 لاکھ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔چیف جسٹس پاکستان نے پنجا ب کے سرکاری افسران پر بجلیاں گرادیں

فہرست کے مطابق پنجاب پاپولیشن اینوویشن فنڈ کے جواد احمد قریشی کا نام شامل ہے جبکہ گریڈ 19 کے جواد احمد قریشی 8 مئی 2017 سے 7 لاکھ ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے علی سرفراز 4 لاکھ 29 ہزار 250 روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اربن سیکٹر پلاننگ کمپنی کے گریڈ 20 کے ڈاکٹر ناصر جاوید سی ای او کی حیثیت سے 2012 سے 8 لاکھ 80 ہزار تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اسی کمپنی کے رفاقت علی بھنگو آڈٹ آفیسر کی حیثیت سے 4 لاکھ 10 ہزار تنخواہ لے رہے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش کردی

اربن سیکٹر پلاننگ کمپنی سے اون عباس بخاری 3 لاکھ 80 ہزار، عبدالرزاق 4 لاکھ95 ہزار، فیصل فرید 3 لاکھ 76 ہزار 250 روپے تنخواہ وصول کرتے رہے جبکہ ڈاکٹر طاہر علی اکبر 5 لاکھ 20 ہزار 300 روپے، توصیف دلشاد کھٹانہ 3 لاکھ 32 ہزار 750 روپے، محمد بابر چوہان بھی 3 لاکھ 85 ہزار اور سلیم خان رانا 3 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

خبر پڑھیئے۔۔۔نگران حکومت کا جاتے جاتے بڑا فیصلہ
پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے گریڈ 19 کے سید طاہر رضا ہمدانی 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے، وقار عظیم 3 لاکھ 93 ہزار، شاہدہ فرخ نوید 3 لاکھ 2 ہزار500، نور الرحمن 3 لاکھ 25 ہزار، سہیل احمد ٹیپو 3 لاکھ 35 ہزار اور مرزا نصیر عنایت 3 لاکھ 35 ہزار تنخواہ وصول کرتے رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer