سٹی 42: پنجاب بار کونسل نے وکلاء اور سائلین کی سہولت کیلئے آن لائن کمپلینٹ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے ذریعے مختلف نوعیت کی شکایات آن لائن درج کرائی جاسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین آئی ٹی کمیٹی فخر حیات اعوان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں آن لائن کمپلینٹ پورٹل متعارف کرانے کا اہم فیصلہ کیا گیا نئے پورٹل کے ذریعے ایگزیکٹو، ڈسپلنری اور اینٹی کرپشن سے متعلق شکایات جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ شکایات کے اندراج اور متعلقہ فورمز تک بروقت رسائی کا عمل مزید آسان اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین آئی ٹی کمیٹی فخر حیات اعوان کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام سے وکلاء اور سائلین کو شکایات کے لیے دفاتر کے چکروں سے نجات ملے گی۔
اجلاس میں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔