سٹی42: سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں آج جمعہ کو پاکستان کا افغانستان کے ساتھ سنسنی خیز میچ ہو رہا ہے۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آج 29 اگست سے ٹی ٹونٹی میچوں کی سہ فریقی سیریز ک کا آغاز ہو رہا ہے۔
سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہو رہا ہے۔
افتتاحی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کی ٹی ٹونٹی ٹیمیں کچھ دیر بعد شارجہ سٹیڈیم پہنچنے والی ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم ہے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر بروز اتوار ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تمام میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ سلمان علی آغانے 18 میچوں میںگرین شرٹس کی کپتانی کی ہے۔
20 اگست کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد سے، پاکستان نے مقابلے کی تیاری کے لیے دبئی میں تربیتی سیشن اور پریکٹس میچز منعقد کیے ہیں۔
یہ سیریز 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے اے سی سی ایشیا کپ سے قبل تینوں ٹیموں کی قیمتی تیاریوں کے لئے آرگنائز کی گئی ہے۔
پاکستان، یو اے ای اور افغانستان کے ٹی ٹونٹی میچوں کی ہسٹری
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جن میں سے چار میچ پاکستان نے جیتے ہیں، جبکہ UAE کے ساتھ پاکستان کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 2016 کے ایشیا کپ میں ہوا تھا، جو پاکستان نے جیتا تھا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر کہا
یہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں میں ہماری بہت مدد کرے گی۔ میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور میں جانتا ہوں کہ یہ ایک چیلنجنگ مقابلہ ہوگا جس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔
'پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا نہ صرف میرے لیے اعزاز ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم آئندہ میچوں میں مضبوط پرفارمنس دیتے رہیں گے۔'
پاکستان کا17 رکنی دستہ
سلمان علی آغا (کپتان)
ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شادی صاحبزادہ ایر زادہ اور سفیان مقیم۔
سہ فریقی سیریز کا شیڈول
29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان – مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
30 اگست - متحدہ عرب امارات بمقابلہ پاکستان - مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
1 ستمبر - متحدہ عرب امارات بمقابلہ افغانستان - مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
2 ستمبر - پاکستان بمقابلہ افغانستان - مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات – مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
5 ستمبر - افغانستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات - مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
7 ستمبر - فائنل - مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے
