ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز؛ پاکستان نے بڑامجموعہ بنا لیا

Tri-Series Sharjah, T20 Cricket, Pakistan vs Afghanistan, PakvAfg

سٹی42:  شارجہ سٹیڈیم میں افغانستان کے ساتھ میچ میں کیپٹن سلمان علی آغا نے  3 چوکے، 3 چھکے مار کر  50 رنز مکمل کر لئے۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

صاحبزادہ فرحان اوپننگ کرنے آئےاور صرف  10 گیندوں سے  21  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 3  چھکے مارے اور ایک چوکا مارا۔

صائم ایوب نے  14 اور فخر زمان نے  20 رنز بنائے۔ 

حسن نواز 9 رنز اور  محمد نواز  21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران کیپٹن سلمان علی آغا ایک اینڈ پر جمے رہے۔

آخری اوورز میں سلمان علی آغا کے ساتھ  محمد حارث نے افغان باؤلرز کی دھلائی کی۔

 20 ویں اوور میں پہلی بال پر حارث کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد فہیم اشرف آئے، انہوں نے  4 گیندوں سے  ایک چھکا، ایک چوکا مار کر 12  رنز بنائے اور   آخری بال پر آؤٹ ہو گئے۔سلمان علی آغا ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر  پاکستان کا مجموعہ 182  رنز  اور رن ریٹ 9.10 ہے۔ 

افغانستان کی باؤلنگ

فرید احمد نے وکٹیں لیں۔ مجیب الرحمان، عظمت اللہ اورکزئی، محمد نبی اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملی۔ فضل حق فاروقی کو تین اوورز میں  31 رنز پڑے اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔