ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ ٹرائی سیریز؛ پاکستانVsافغانستان میچ کے ساتھ پاک افغان فینز کا بھی میچ پڑگیا

PakvsAfg, Pakistan vs Afghanistan, T20 Tri-Series , Crucial match, T20 cricket
کیپشن: file photo

 سٹی42: شارجہ میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ فینز کے درمیان بھی زبردست میچ پڑ گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق افغان فینز کا پلہ بھاری ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے میں اور سٹیڈیم کے باہر  پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچ ک دیکھنے کے لئے دونوں ٹیموں کے فینز کا ہجوم ہے۔ 

میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ 

شارجہ سٹیڈیم میں آج  افغان شائقین کی تعداد پاکستانی فینز سے زیادہ ہے جبکہ شارجہ میں مقیم بھارتی شہری بھی افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیےخاص طور سے شارجہ سٹیڈیم آ رہے ہیں۔

سٹیڈیم میں انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلین اور آنے جانے کےراستے مختص کئے ہیں۔ 

پہلی بار یہ ہو رہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے فینز کے لئے  ٹکٹ کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے ہیں تاکہ انہین سٹیڈیم مین بھی الگ الگ رکھا جا سکے۔

 پاکستانی شائقین کے لیےسبز اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا ہے۔

افغان شائقین پرجوش ہیں کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی۔

پاکستان کی ٹیم اور فینز مطمئین ہیں کہ ایشیا کپ کا فینل جیتنے کے لئے تیاری کر کے گھروں سے نکلے گرین شرٹس افغانستان کو ماضی کے میچوں کی نسبت زیادہ بری طرح شکست سے دوچار کریں گے۔