ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز؛ پاکستان افغانستان میچ کا ٹاس ہو گیا

Tri-Series Sharjah, T20 Cricket, Pakistan vs Afghanistan, PakvAfg

سٹی42: شارجہ سٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے  ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس ہو گیا۔

پاکستان کے کیپٹن  سلمان علی آغا نے میچ کا ٹاس جیت لیا ہے۔

کیپٹن سلمان علی آغا نے خود بیٹنگ لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ ایشیا کپ کی تیاری کے لئے خاص طور سے آرگنائز کی گئی ٹرائی سیریز کا پہلا میچ ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان، افغانستا کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی ٹیم بھی کھیل رہی ہے، امارات کے لئے شارجہ ہوم گراؤنڈ ہے لیکن پاکستانیوں اور افغانوں کی کثیر تعداد شارجہ میں مقیم ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے لئے بھی شارجہ سٹیڈیم ہوم گراؤنڈ جیسا ہی ہے۔

پاکستان کی ٹیم ٹرائی سیریز کے میچوں کو ایشیا کپ کے فائنل تک بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنانے کے لئے پریکٹس مکمل کرنے کی غرض سے کھیل رہی ہے۔