ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکش کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

مراکش کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے اور شہریوں کو بیرون ملک یرغمال بنانے میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر حیات، محمد سفیان، محمد نعمان اور محمد عثمان شامل ہیں، ملزمان کو حافظ آباد اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عمر حیات مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے علی حسن نامی شہری کو فرانس ملازمت دلوانے کے نام پر 80 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے شہری کو بذریعہ کشتی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی حادثے میں شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔

گرفتار ملزم محمد سفیان اور محمد نعمان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، ملزمان نے متاثرہ شہری کو کینیڈا کے بجائے انڈونیشیا بھیجوا دیا، انڈونیشیا میں ملزمان کے ساتھیوں نے متاثرہ کو یرغمال بنا کر تاوان وصول کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے انڈونیشیا میں شہری پر تشدد کرتے رہے، شہری بھاری رقم ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس آگیا، گرفتار ملزم محمد عثمان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہو گیا تھا، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer