ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت

مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک:  پاکستان کی چینی طِبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت،وفاقی وزیرِ نے کہا چینی طبی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔ 

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے عالمی طبی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےچین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں شرکت کی، انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کنونشن میں چین کی قیادت، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم، نائب وزیراعظم بیلاروس بھی شریک ہیں، کنونشن میں رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے بھی شرکت کی، افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نمائش کا دورہ کیا۔ 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مابین موجود فرق ختم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن منصوبے بارے آگاہ کیا۔

ٹیلی میڈیسن کے فروغ سے بیماریوں کی بروقت

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ روک تھام ممکن ہو گی، پاکستان طبی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے نیا منصوبہ شروع کر رہا ہے، منصوبے کے تحت شہریوں کا طبی ریکارڈ نادرا شناختی کارڈ سے منسلک کر کے محفوظ بنایا جائے گا۔

صحت کی دیکھ بھال کے اعداد و شمار تک تیزی سے رسائی بروقت علاج کی طرف لے جاتی ہے،صحت کا جامع اور مستند ڈیٹا وزارت کو صحت عامہ کی زیادہ مؤثر پالیسیاں بنانے میں مددگار ثابت ہو گا، اس انقلابی اقدام سے بیماریوں کی بروقت تشخیص، پیش بندی اور روک تھام ممکن ہو سکے گی ۔

مصطفیٰ کمال نے چینی دواساز کمپنیوں اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، کہا کہ پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔

پاکستان میں روایتی چینی طب کو فروغ دینے کیلئے حکومت پر عزم ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنارہی ہے۔