حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کورونا کابینہ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس ختم، پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ جبکہ ہفتے میں چار دن مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ پنجاب میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح نو سے پانچ بجے ہوں گے۔ مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب مری اور گلیات میں ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت سے ان دونوں مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کی سفارش کی جائے گی اور ان تفریحی مقامات کو سیاحوں کے لئے کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، سینئر وزیر عبد العلیم خان، وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی کورونا بارے بریفنگ اور انتظامی اداروں نے ایس او پیز پر عمل درامد کی رپورٹ پیش کی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب حکومت نے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کا شیڈول دوبارہ تیار کرلیا، ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ جمعرات مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے جبکہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن رہے گا۔

بیکری دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی، اشیائے خورونوش کی دکانیں ہفتے میں سات دن صبح نو سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل سٹور ہفتے میں سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔