وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

 وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔ 

 گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران عہدوں سے فارغ کردیا گیا، خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد ، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا۔ شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔ طارق مصطفیٰ خان اکاؤنٹنگ ممبر اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیا گیا۔ چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد ، چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔