ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ

ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورچوئل یونیورسٹی  نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی۔

تفصیکات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی  نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی، ورچوئل یونیورسٹی نے ایم اویو کے تحت 14 سرکاری یونیورسٹیوں کوای لرننگ سسٹم فراہم کر دیا ہے۔

لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں ویڈیو لیکچرز، اسائنمنٹ، نصاب کی تقسیم کی تفصیلات شامل ہیں، یونیورسٹیز اپنے اساتذہ کو مذکورہ سسٹم کی موبائل ایپ کے ذریعے رسائی دیں گی۔
ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

  یاد رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے  کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت  کی جانب سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر  میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا، آج لاک ڈاؤ ن کا  پانچواں   روز ہے ، پنجاب کی مارکیٹیں، پلازے، سینما ہالز، تعلیمی ادارے سب بند ہیں، ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔  اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے   ورچوئل یونیورسٹی  نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer