ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں خوراک کی امداد کے متلاشیوں پر فوجیوں کی فائرنگ کے واقعات  کی تحقیقات

IDF, Gaza Food Distribution Centers, Shooting on food searchers , Hamas
کیپشن: 17 جون 2025 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے ناصر ہسپتال میں خوراک کے امدادی مرکز کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی جو مبینہ طور پر اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ (اے ایف پی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ خوراک کی امداد کے متلاشی غزہ  کے شہریوں پر فوجیوں کی فائرنگ کے واقعات  کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آئی ڈی ایف نے سختی سے تردید کی کہ فائرنگ کے کسی واقعہ کا اوپر سے کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ 
اسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ ہآریتز نے ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی فوجی امداد کے متلاشی غزہ کے لوگوں پر مہلک نوعیت کی فائرنگ کا استعمال کر رہے ہیں۔ آج  آئی ڈی ایف نے تصدیق کی ہے کہ اس کا اعلیٰ سطحی جنرل سٹاف فیکٹ فائنڈنگ اسیسمنٹ میکانزم اس سنگین  معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تاہم، IDF اس بات کی تردید کرتا ہے کہ کمانڈروں کی طرف سے فوجیوں کو فلسطینی امداد کے متلاشیوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔

پچھلے مہینے کے دوران، اگرچہ، IDF نے بارہا فائرنگ کی وارننگ شاٹس کو تسلیم کیا ہے جس نے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ تقسیم کرنے والی جگہوں تک پہلے سے منظور شدہ رسائی سڑکوں پر نہین تھے یا یہ کہ وہ امداد کے مراکز کے بند ہونے کے دوران وہاں رسائی کر رہے تھے۔  اپنے اعداد و شمار فراہم نہ کرتے ہوئے، IDF نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حماس ان بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے واقعات میں اموات  کی تعداد بڑھا  کر بتا رہی ہے۔

ایک بیان میں، فوج نے زور دے کر کہا کہ وہ "امریکی غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کی طرف سے انسانی امداد کی تقسیم کی  سہولت فراہم کرنے کے لیے  خوراک تقسیم کے مراکز کی طرف جانے والے راستوں کو محفوظ بنانے کے لی کام کر رہی ہے، تاکہ امداد حماس کے مسلح لوگوں کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے عام شہریوں تک پہنچ سکے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ کوششیں غزہ کی پٹی میں IDF کی جاری آپریشنل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہو رہی ہیں۔"

ہاآریتز کی رپورٹ کے متعلق آئی ڈی ایف نے کہا، "ہم اس آرٹیکل میں لگائے گئے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے فورسز کو جان بوجھ کر عام شہریوں پر گولی چلانے کی کوئی ہدایت نہیں کی، آئی ڈی ایف کی ہدایات عام شہریوں پر جان بوجھ کر حملوں کی ممانعت کرتی ہیں"۔

حماس کا الزام ہے کہ 27 مئی سے جب GHF شروع ہوا، GHF سائٹس سے امداد لینے کی کوشش میں یا  خوراک کے ٹرکوں کے انتظار میں 549 افراد ہلاک اور 4,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

"خوراک تقسیم مراکز تک پہنچنے والے شہریوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی حالیہ رپورٹس کی روشنی میں، متعلقہ IDF حکام کی طرف سے واقعات کی جانچ کی جا رہی ہے،" فوج نے ہاآریتز کی رپورٹ کے اس حصے کی بہرحال تصدیق کرت دی کہ ملٹری ایڈووکیٹ جنرل نے اعلیٰ درجے کے جنرل اسٹاف فیکٹ فائنڈنگ اسیسمنٹ میکانزم کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

فوج کے بیان مین زور دے کر کہا گیا کہ "قانون یا IDF کی ہدایات سے انحراف کے کسی بھی الزام کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی، اور ضرورت کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔"