وزیر اعلی کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیر اعلی کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس, جس میں کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس جس میں کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران کیے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا جبکہ
مساجدکیلئے جاری 20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غورکیا گیا اور ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ , صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے اجلاس میں بتایا کہ ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری گھروں میں رہیں۔  انہوں نے بتایا کہ بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہیں۔
کورونا متاثرہ مریضوں کو معیاری کھانے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جبکہ
کھانے میں نیوٹریشن ویلیوزکا خیال رکھا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5640ہے۔
گزشتہ24گھنٹے میں 120نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک 73ہزارٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کی استعداد کو بتدریج بڑھارہے ہیں۔ جبکہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس2020کے تحت ذخیرہ اندوزی کی سزائیں بڑھائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ افسران مارکیٹوں اوربازاروں کے دورے کرکے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔
صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری اطلاعات اور عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری زراعت اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔