لاہور میں مجلس شہریان کا اجلاس: مضر صحت پانی کے بارے میں شہریوں کا تشویش کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مجلس شہریان لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر مجلس شہریان لاہور صوفی خلیق احمد بٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

صدر مجلس شہریان لاہور صوفی خلیق احمد بٹ کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیئرمین شیخ محمد انور، وائس چیئرمین جناب ملک محمد الیاس، سینئر نائب صدر جناب فیض الباری، نائب صدر جناب فاروق احمد، سیکریٹری جنرل جناب عمران بٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب عمر فاروق خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو پینے کے لئے مضر صحت پانی مہیا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس ظلم کے خلاف مہم منظم کرنے کے لیے غور و خوص کیا گیا۔ مضر صحت پانی پینے سے عوام بلخصوص بچے مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مہم چلانے کیلئے اجلاس میں ضروری فیصلے کیے گئے۔ جس میں درج ذیل امور شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس شہریان لاہور صوفی خلیق احمد بٹ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے سیمپل حاصل کیے جائیں گے اور مُستند لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروا کے واسا اور متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کیے جائیں گے۔ متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور اُن کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ مضر صحت پانی پینے سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بعض علاقوں میں تو حالات ایسے ہیں جس میں پینے کے پانی کے ساتھ سیوریج کے پائپ ایک ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

 

Ansa Awais

Content Writer