اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ۔
اجلاس میں داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی کابینہ کو داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے متعلق وفاقی کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔