چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان کے بیان کا نوٹس لیں، رانا ثنااللہ

چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان کے بیان کا نوٹس لیں، رانا ثنااللہ
کیپشن: City42 - Rana Sanaullah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کےبیان "بڑی وکٹ گرنے والی ہے" کا نوٹس لیں، تحریک انصاف یہ تاثر دے رہی ہے کہ بڑی وکٹ گرنے کے فیصلے سے پہلے ہی عمران خان کو بتا دیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان مینار پاکستان جلسے میں بڑا اعلان کریں گے؟ اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی

سٹی 42 کے مطابق رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ منصف پاکستان کے ساتھ ساتھ سپہ سالار اور چیئرمین نیب کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ان معالات کو دیکھیں، 2018 کا الیکشن ملک میں جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے، الیکشن میں اداروں کی غیر جانبداری اور شفافیت ہونی چاہیے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اگر سمجھتی ہے کہ وہ ٹیکنیکل بنیاد پر سب کو آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کرلے گی تو یہ ان کی خوش فہمی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار
 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ عدلیہ کا احترام کرتی ہے، لیکن بعض معاملات کی نشاندہی کرنا محاذ آرائی نہیں ، صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اگر باقی صوبوں میں پورے سال کا بجٹ پیش کیا گیا تو پنجاب حکومت بھی اسکے مطابق فیصلہ کرے گی۔