نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار

نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) نیب نے بڑی کارروائی کے دوران مالی بد عنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے الزام میں لاہور پارکنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تاثیر احمد سمیت 5 افسر گرفتار کر لیے۔ ان میں چیف فنانس افسر عثمان قیوم، جنرل منیجر فیضان ولی، منیجر اکاونٹس سعد رفیق شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔رائیونڈ روڈ پر الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آگ لگ گئی
 نیشنل ٹیکنالوجی گروپ کے سی ای او فیصل رائو بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ تمام ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے پیپرا رولز کو پامال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پارکنگ کنٹریکٹ کے سلسلے میں گرین پارک اور این ٹی جی گروپس کو نوازا۔ ملزمان کے اس غیرقانونی اقدام سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب حکام ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کریں گے۔

دریں اثناء نیب کی ٹیم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھاپہ مار کر افضال بھٹی کے حوالے سے تمام تفصیلات اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے کارروائی کا آغاز کیا۔ سپریم کورٹ میں درخواست گزار فریحہ مجید نے درخواست دی تھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ جس کے بعد کمشنر اوور سیز افضال بھٹی کے خلاف بھی تحقیقات کو مزید تیز کردیا گیا۔ افضال بھٹی پر الزام ہے کہ بطور کمشنر کے علاوہ وہ پی آئی سی میں خریداری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ جس پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔