عمران خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا: شہباز شریف

عمران خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کاہنہ نو میں 100 بیڈز پر مشمل گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں کہ ہم نے پورے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا، عوام  پنجاب ، کے پی کے اورسندھ کا موازنہ کر کے دیکھ لیں،ترقی کافرق پتا چل جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابہ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی

تفصیلات کے مطابق کاہنہ نو میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے  لاہور میں 5 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جبکہ 20 ارب کی لاگت سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر بڑے ہسپتال بنائے ہیں، عوام پنجاب اور خیبر پختونخوان اور سندھ کا موازنہ کرکے دیکھ لیں، ترقی کا فرق پتا چل جائے گا، 2018 میں عوام ترقی کے دشمنوں کومسترد کر دے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار

ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں بھی شہباز شریف مخالفین پر تنقید کرنا نہیں بھولے،  کہتے ہیں کہ  پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی عوامی فلاح کے منصوبوں سے جلتی ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر   کے ہسپتالوں میں بچوں بوڑھوں اور خواتین کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے۔ میوہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔رائیونڈ روڈ پر الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آگ لگ گئی

شہباز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا، یوٹرن خان، جھوٹے خان،  عمران خان نے" کےپی کے" میں کوئی کام نہیں کیا ، عوام 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سے بدلہ لیں۔ پشاور میں 5 سال کے دوران ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا، خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب ادارے کے باوجود کسی کو کرپشن پر سزا نہیں دی جبکہ پنجاب میں احتساب ادارے کے بغیر کرپشن کو روکے رکھا، انہوں نے کہا کہ نیب جتنی مرضی کھوج لگا لے مجھ پرایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔

خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ مخالفین تین ماہ میں پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے، شہبازشریف نے ہسپتال بنا دیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ، مئیر لاہور مبشر جاوید ، طلحہ برکی اور راو شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔