آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں

 آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) سابق صدر آصف زرداری نے بھی کپتان کی تین وکٹیں اڑا دیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے تین ارکان جیالے بن گئے۔مفاہمت کے بادشاہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زاہد درانی، نگینہ خان اورعبید اللہ مایار نے بلاول ہائوس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخوا میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار

پی پی میں شامل ہونے والے ارکان کا کہنا تھاکہ و ہ پہلے سے زیرعتاب تھے۔ انہیں ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھا کر دیگر جماعتوں سے لوٹوں کو شامل کیا گیا۔ زاہد درانی نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے فائونڈرز ممبر تھے۔ لیکن اب پیسے کا فیکٹر چلنا شروع ہوگیا ہے۔ ضروری نہیں کہ لوگ پیسے پر بکے ہوں۔ پسند ناپسند کا عنصر بھی ہو سکتا ہے۔

 عبید اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو نظریے نہیں جیتنے والوں کی ضرورت ہے۔ ہمارے اور بھی بہت سے ساتھی پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رائیونڈ روڈ پر الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری ہائیر میں آگ لگ گئی

نگینہ خان نے کہاکہ بغیر تحقیقات کے الزامات لگانے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان صوبائی اسمبلی نالاں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پی کے کے صدر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اور وکٹیں بھی گرائیں گے۔ عمران خان خیبر پختوانخوا میں ناکام ہوچکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پشاور کا حال دیکھ لیں، لگتا ہے خدانخواستہ دشمن نے اس پر حملہ کیا ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری سے سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے بھی ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ موجودہ سیاسی صورتحال نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر شرپسند عناصر کا خاتمہ کرے گی۔

 دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27 اپریل کو لاہور میں ہونے والا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ملتوی کر دیا۔ احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ 20 اپریل کے احتجاج کے بعد کیا گیا۔