ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان، ملک میں موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی

پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان، ملک میں موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں وسطی و زیریں خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا، تاہم شام اور رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، میانوالی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر، نورپورتھل، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بارش کا امکان 40 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، کرک، پشاور، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا جبکہ آج سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، شہید بینظیرآباد اور سکرنڈ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔