بابر شہزاد ترک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے ایف آئی اے میں انسپکٹر (گریڈ 16) کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے 5 متبادل امیدواروں کی تقرری کی سفارش کردی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق متبادل امیدوار ان افراد کی جگہ نامزد کیے گئے ہیں جنہیں کامیاب قرار دیے جانے کے باوجود انہوں نے جوائننگ نہیں دی متبادل امیدواروں میں حضرت بلال، شاہد علی، محمد مشاہد ریاض، نمرہ الطاف اور مناہل سلیم شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق حضرت بلال کا تعلق خیبر پختونخوا اوپن میرٹ، شاہد علی کا سندھ رورل اوپن میرٹ، محمد مشاہد ریاض کا پنجاب اوپن میرٹ، نمرہ الطاف کا پنجاب ویمن کوٹہ جبکہ مناہل سلیم کا سندھ اربن اوپن میرٹ سے ہے۔
ایف پی ایس سی کے نوٹس کے مطابق سندھ اربن ویمن کوٹہ ون کی ایک آسامی کے لیے ریزرو میرٹ لسٹ میں کوئی اہل متبادل امیدوار دستیاب نہیں تھا، اس لیے اس آسامی پر متبادل امیدوار کی سفارش نہیں کی گئی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق جن امیدواروں کی جگہ متبادل نامزد کیے گئے، ان میں توفیق احمد، وقار احمد، وقار اسلم، محمد فیضان حمید، اعزاز علی اور کشف شامل ہیں۔