ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس میں ایک اور غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی; مقدمہ درج

ڈیفنس میں ایک اور غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی; مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈیفنس میں ایک اور غیر ملکی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ۔
پولیس نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی۔ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئیں۔
کیفے میں لڑکیوں کے 3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے۔
کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے۔فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ اور چیز پلا کر 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان رات کولڑکیوں کوایئر پورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔