ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ: گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نے صفاء سکول کو 50 رنز سے ہرا دیا

پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ: گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نے صفاء سکول کو 50 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ: گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نے صفاء سکول کو 50 رنز سے ہرا دیا۔

پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ کے سکولوں کے مابین مقابلوں کا آغاز ہوگیا، پہلے میچ میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نے صفاء سائنس سکول کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پائلٹ سکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صفاء سکول سسٹم کو 215 رنز کا ہدف دیا گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کی جانب سے محمد طلحہ نے 50، محمد شرجیل نے 25 جبکہ محمد ابراہیم نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

صفاء سکول سسٹم کی جانب سے حیدر علی اور امیر سجاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں صفاء سکول سسٹم کی ٹیم 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد موسیٰ نے 71 جبکہ سمیر سجاد نے 27 رنز بنائے۔

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کی جانب سے ابراہیم خواجہ اور ساحل لیاقت نے 3،3 جبکہ عبداللہ عمران نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔