ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 سال کے ہوتے ہی کن اہم قانونی دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

18 سال کے ہوتے ہی کن اہم قانونی دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 18 سال کی عمر مکمل ہوتے ہی نوجوان قانونی طور پر بالغ تصور کیے جاتے ہیں، مگر بیشتر خاندان اس اہم مرحلے سے جڑی قانونی اور مالی ذمہ داریوں سے آگاہ نہیں ہوتے۔

ماہرین نے والدین اور نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے پہلے ضروری قانونی اور طبی دستاویزات مکمل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق 18 سال کی عمر کے بعد والدین کو اپنے بچوں کے طبی یا مالی معاملات تک خودکار رسائی حاصل نہیں رہتی، اس لیے ضروری ہے کہ پاور آف اٹارنی، ہیلتھ کیئر سے متعلق اجازت نامے اور دیگر قانونی دستاویزات بروقت تیار کیے جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان جب ملازمت، کرائے کے گھر، انشورنس اور ریٹائرمنٹ پلاننگ جیسے معاملات میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں مالی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات کی تیاری پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی نسل کے مالی فیصلے صرف آمدنی اور اخراجات تک محدود نہیں رہے بلکہ مہنگی رہائش، ملازمت کا غیر یقینی مستقبل، ذہنی دباؤ اور خاندانی پس منظر بھی ان کے مالی رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسی وجہ سے دنیا بھر میں فنانشل تھراپی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس میں مالی فیصلوں کے ساتھ ان کے نفسیاتی اور جذباتی پہلوؤں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔