ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجتبیٰ خامنہ ای کی پرانی ویڈیو جاری، پہلی بار آواز بھی منظرعام پر آگئی

مجتبیٰ خامنہ ای کی پرانی ویڈیو جاری، پہلی بار آواز بھی منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایرانی میڈیا نے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں  مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے۔

 ان قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے ایرانی سرکاری میڈیا نے ویڈیو کے ذریعے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کی کوشش کی ہے، تاہم ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی خراب صحت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’بالکل صحت مند‘‘ ہیں۔