ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا کی پاکستانیوں سے اپیل

اداکارہ میرا کی پاکستانیوں سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکارہ میرا ایک بار پھر میدان میں آگئیں،اس بار انہوں نے اپنے لئے نہیں قوم کیلئے مدد کی اپیل  کی ہے۔


پاکستانی اداکارہ میرا جو ہروقت اپنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ، اس بار بھی ان کا ایک نیا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔ اداکارہ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس وقت بہت مشکل حالات میں ہے، ان مشکل حالات میں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔
 

میرا نے صاحب استطاعت افراد سےکورونا متاثرین اور مستحقین کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاہنے والے اور محب وطن پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں اور ان غریب خاندانوں کی مدد کریں جن کے گھرکا چولہا بھی مشکل سے چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیویارک میں پھنسی ہوئی ہیں اورحالات بہت خراب ہیں وہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی اور عالمگیر وبا نے 2 لاکھ افراد کی جانوں کو نگل لیا، امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔ اٹلی میں  26 ہزار 384 تک  انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں، اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے جبکہ 63 ہزار افراد اب تک موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سپین میں بھی کورونا سے ہلاکتیں ساڑھے 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکا کے بعد اسپین میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer