ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز فنکاروں کی امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد

شوبز فنکاروں کی امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (زین مدنی ) شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد ، ماہرہ خان ، ہمایوں سعید ،اداکارہ نمرا خان،  عائزہ خان اور عاصم اظہر  سمیت تمام  شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

  ماہرہ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو، یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص ان کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔

 ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پر دلکش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم اس ماہ صیام میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔

View this post on Instagram

Ramadan Mubarak. ♥️ may Allah bless the world with health & happiness.

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

اداکارہ نمرا خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج رات ہمارے لیے اس خوبصورت مہینے کی پہلی رات ہوگی، اس لیے آپ سب مجھے اور میرے شوہر کو دعاوں میں یاد رکھیے گا، اللہ پاک ماہ صیام کے صدقے ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے، اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے، ہمارے بڑوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر اسی طرح قائم رکھے۔

 جو بیمار ہیں ان کو صحت دے اور ہم پر رحم کرے، بے شک اﷲ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے، عائزہ خان نے اپنے پیغام کے ساتھ ماہ رمضان کے چاند کی تصویر بھی شیئر کی، ان کے پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ہزاروں لوگوں نے انہیں جوابات بھی دیئے۔

Shazia Bashir

Content Writer