محسن نقوی نے تین ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت بدلنے کا اعلان کر دیا

Mohsin Naqvi, Federal Interior Minister, City42, Islamabad Police Stations,
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کرنے کااعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو  ان کی برق رفتاری سے ٹاسک مکمل کرنے کی صلاحیت کے سبب محسن سپیڈ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے آج  اسلام آباد میں  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا  کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں بہتری لانی ہے ،نوجوان پولیس جوانوں کو سامنے لائیں گے ۔ اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایف آئی آر مقررہ وقت میں درج ہو گی

محسن نقوی نے کہا کہ  نظام میں جتنی بہتری لا سکتے ہیں، انشا اللہ  لائیں گے۔ عوام چاہتی ہے کہ ایف آئی آر رجسٹرڈ ہو اور کرائم کم ہو اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اب ہر تھانے میں لکھا ہو گا کہ ایف آئی آر کتنے وقت میں رجسٹرڈ ہو گی۔

اسلام آباد میں فورنزک لیب اور جیل

سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کی جیل بنانے اور فرانزک لیب  بنانےکیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ نیشنل فرانزک لیب اسلام آباد  پہلے ہی  بہت تاخیر کا شکار ہے۔

ویزراعظم کے ساتھ  چوتھائی صدی کاتعلق

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کے ساتھ 25 سالہ پرانا تعلق ہے وہ بڑے بھائی ہیں ۔ ہمارا تعلق مضبوط ہے اور رہے گا۔میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

سکھ برادری کے لئے ویزا آسان

محسن نقوی نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں سکھوں کے ویزے پر کام کیا جا رہا ہے، کوشش ہے سکھ برادری کیلیے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کریں۔ سکھ برادری ویزے کی آسان پالیسی کیلئے کام کی ہدایت کر دی ہے۔ میری کوشش ہے سکھ برادری کیلئے مزید سہولیات پیدا کریں۔

چادر اور چار دیواری کا تقدس

محسن نقوی کا  کہنا تھا کہ طاقت آنی جانے والی چیز ہے بطور وزیر اعلیٰ اور نہ اب بطور  وزیر داخلہ  کبھی بھی  پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں  دیے۔ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں۔

نیکٹا کو فعال کریں گے

محسن نقوی نے بتایا کہ چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا ہے۔ کارڈ ہولڈر افغانیوں کیلئے 3 ماہ کی ایکسٹنشن  دی گئی ہے۔ غیر قانونی افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جلد فیصلہ ہو گا ۔ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

پاسپورٹ کا محکمہ درست کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پاسپورٹ 5 ماہ تک کی تاخیر سے مل رہے ہیں۔ پاسپورٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں جلد اس محکمہ کو ٹھیک کریں گے ۔