ویب ڈیسک:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ رات گئے لاہور پہنچ گئی۔
اس ابتدائی گروپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ سپورٹ سٹاف بھی شامل ہے, بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹاکرا یکم جون کو اسی مقام پر ہوگا۔ تمام میچز نائٹ گیمز ہوں گے اور لاہور کا قذافی سٹیڈیم اس اہم سیریز کا میزبان بنے گا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کیے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رواں ہفتے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے دوران سیریز کے انعقاد پر حتمی رضامندی حاصل کی تھی۔