(وقاص احمد)شہریوں کی طرح ڈولفن فورس کے اہلکار بھی ٹک ٹاک کے دیوانے ،مانگا منڈی تھانے میں بنائی گئی ڈولفن اہلکاروں کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے سبھی کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے شہری تو اس جنون میں مبتلا ہیں ہی اب شہریوں کی طرح ڈولفن فورس کے اہلکار بھی ٹک ٹاک کے دیوانے نکلے۔پابندی کے باوجود ڈولفن فورس کے اہلکاروں میں ٹک ٹاک کا جنون برقرار ہے۔
مانگا منڈی تھانے میں بنائی گئی ڈولفن اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس سے قبل بھی مانگا منڈی میں اہلکاروں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس نے کہا ہے کہ یونیفارم میں اہلکاروں کو ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں پابندی پر عمل نہ کرنے پر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔