تحریک انصاف دو نون لیگی شیروں کا شکار کرنے کو تیار

تحریک انصاف دو نون لیگی شیروں کا شکار کرنے کو تیار
کیپشن: City42 - PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافتی بٹ) عام انتخابات جوں  جوں  قریب آرہے ہیں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا موسم بھی جوبن پر آگیا، سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں، آج کل عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ نون سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو، اورنج لائن کے پیکج ٹو پر بھی ٹرین چلنے کو تیار

سٹی 42 ذرائع کے مطابق نارووال سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی میاں رشید اور صوبائی اسمبلی کے رکن اویس قاسم نے سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ دونوں اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے سے عبدالعلیم خان کو آگاہ کیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔آصف علی زرداری نےسینئر رہنماؤں کو آج بلاول ہاؤس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔