انتظار کی گھڑیاں ختم ، اورنج لائن کے پیکج ٹو پرٹرین چل پڑی

انتظار کی گھڑیاں ختم ، اورنج لائن کے پیکج ٹو پرٹرین چل پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد، وقار گھمن) لاہور یوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، خواجہ احمد حسان نے  اورنج ٹرین پیکج ٹو کے روٹ پر  علی ٹاﺅن تا اسکیم موڑ صلاح الدین سٹیشن تک 8 کلومیٹر کے ٹریک پر آزمائشی سروس ٹرین  کا افتتاح کردیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کےدو ملازمین کو اپنے کیے کی سزا مل گئی

سٹی 42 ذرائع کے مطابق خواجہ احمد حسان نے  اورنج لائن ٹرین پیکج ٹو پر  آزمائشی سروس  کا افتتاح کردیا،  کمشنرعبداللہ سنبل، ڈپٹی کمشنر سمیر سید، لارڈ میئر مبشر جاوید، پولیس حکام اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے حکام، متعلقہ یونین کونسلوں کے بلدیاتی نمائندوں نے ٹیسٹ ٹرین پر سفر کیا۔ آزمائشی طور پر ٹرین سٹیشن نمبر 26 علی ٹاﺅن سے ٹھوکر نیاز بیگ، ہنجروال، وحدت روڈ، اعوان ٹاﺅن، سبزہ زار، شاہ نور سٹیشن سے ہوتی ہوئی صلاح الدین سٹیشن سکیم موڑ سٹیشن نمبر 18 تک چلائی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔تحریک انصاف دو نون لیگی شیروں کا شکار کرنے کو تیار

ذرائع کے مطابق علی ٹاﺅن سے اسکیم موڑ تک کے نو اسٹیشنز پر پٹڑی بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ پیکج ٹو کا سول ورک 82 فیصد جبکہ الیکٹریکل اور مکینکل ورک 50 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے۔13.4 کلومیٹر کے پیکج ٹو میں سے 8 کلومیٹر پر ٹیسٹ ٹرین چلائی گئی ہے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔آصف علی زرداری نےسینئر رہنماؤں کو آج بلاول ہاؤس طلب کرلیا

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیکج ون پر بھی ٹیسٹ رن کا افتتاح کیا تھا۔