ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان، علیم خان کی قیادت میں لبرٹی گول چکر سے ریلی نکالی گئی

یوم پاکستان، علیم خان کی قیادت میں لبرٹی گول چکر سے ریلی نکالی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علیم خان کی قیادت میں لبرٹی گول چکر سے ریلی نکالی گئی، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لبرٹی گول چکر سے شروع ہونے والی ریلی میں علیم خان، شعیب صدیقی،جمشید اقبال چیمہ، نذیر چوہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکت کرنے کے لئے مختلف جگہوں سے لوگ قافلوں کی صورت میں لبرٹی چوک پہنچے،نذیر چوہان بھی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لبرٹی پہنچے۔

ریلی میں کارکنوں نے پارٹی پرچم تھام رکھے تھے، لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی ریلی چیئرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں رہنماؤں نے خطاب کیا۔آج 70 برس بعد بھی 23 مارچ ہے اور آج کے دن ہمیں اپنے اندر 70 برس پہلے جیسا جذبہ بیدار کرکے اس ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ ہمارے آباؤاجداد کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:  23مارچ 1940 کے یاد گار دن کو منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
 23 مارچ تجدیدعہد کا دن، یوم پاکستان پر پوری قوم متحد، گریٹر اقبال پارک میں آئے شہریوں کا جذبہ دیدنی، شہریوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے عہد کو پورا کریں گے۔

گریٹراقبال پارک میں موجود شہریوں نے ملی نغمے گائے اور پاکستان زندہ بعد کے نعرے  بلند کئے۔
 مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:   یوم پاکستان پر پوری قوم متحد، شہریوں کا جذبہ دیدنی

 واہگہ بارڈر پر یوم پاکستان کے سلسلے میں جہاں رینجرز کے جوانوں نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا وہیں ''ریڈ پیفر بینڈ'' کےجوان بھی کسی سے کم نہ تھے۔

  سٹی 42 ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریڈ پیفر بینڈ کے جوان میدان میں اترے۔ جس پر  پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔

 لاہور چڑیا گھر میں یوم پاکستان منایا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف و پارکس خالد عیاض خان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کو جوش وجذبے سے منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کی خاص عنایت  ہے جبکہ ملک کی بقا و سلامتی اور تحفظ کا بیڑا  نئی نسل کو اٹھانا ہوگا۔

مزید پرھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: لاہور چڑیا گھر کے جانوروں نے بھی یوم پاکستان منایا

یوم پاکستان پرگورنر ہاﺅس لاہور میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی 27شخصیات کو  گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز  سے نوازا۔

مزید پرھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:  گورنر پنجاب نے 27شخصیات کو نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈز دیئے

ماڈل ٹاؤن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تحریک انصاف کے دفتر میں تقریب،سیننٹر چودھری محمد سرور کا کہناہے کہ نگران وزیراعظم تحریک انصاف کی مشاورت سے نہ آیا تو قبول نہیں کریں گے۔