ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر کے جانوروں نے بھی یوم پاکستان منایا

لاہور چڑیا گھر کے جانوروں نے بھی یوم پاکستان منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضہ عمران: لاہور چڑیا گھرمیں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف و پارکس خالد عیاض خان  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں یوم پاکستان منایا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف و پارکس خالد عیاض خان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کو جوش وجذبے سے منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کی خاص عنایت  ہے جبکہ ملک کی بقا و سلامتی اور تحفظ کا بیڑا  نئی نسل کو اٹھانا ہوگا۔

چڑیا گھر میں ہونے والی  تقریب میں ڈپٹی  ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ، ایجوکیشن آفیسر کرن سلیم، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر وردہ سمیت زو اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔