23مارچ 1940 کے یاد گار دن کو منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

23مارچ 1940 کے یاد گار دن کو منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:یومِ پاکستان، ایک بنیاد، ایک عزم اور تحریک کا نام ہے، یوم پاکستان کی تیاریاں مکمل، شہر بھر کو لائٹوں سے سجا دیا گیا۔ یوم پاکستان کا آغاز آتش بازی کا شاندارمظاہرے سے ہوا۔

تاریخ زندہ رہتی ہے، نسل در نسل سفر کرتی ہے، تاریخ پاکستان کا سفر اب بھی جاری ہے۔ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا داخلی دروازہ عبور کرتے ہی تحریک پاکستان کے سفر کی داستان کی ابتدا ہوجاتی ہے، حال کہیں گم ہو جاتاہے اور تحریک کے دنوں کا ماضی الف لیلوی داستان کی طرح اپنی جھلک دکھاتا ہے۔ڈاکٹر رفیق احمد کی سرکردگی میں ایوان کارکنان کےقیام کے بعد اس تاریخی کہانی پر مشتمل تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے گیلری کا بھی افتتاح کیا گیا۔ ہر طرف بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے ہیں ، 23 مارچ 1940 کا دن ہے، منٹو پارک جو گریٹر اقبال پارک کہلاتا ہے، یہاں مسلم لیگ کے اجلاس کے اختتام پر قائد اعظم کا خطاب ہو تا ہےجو قیام پاکستان کی بنیاد بنتا ہے۔

آج 70 برس بعد بھی 23 مارچ ہے اور آج کے دن ہمیں اپنے اندر 70 برس پہلے جیسا جذبہ بیدار کرکے اس ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ ہمارے آباؤاجداد کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔