گورنر پنجاب نے 27شخصیات کو نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈز دیئے

گورنر پنجاب نے 27شخصیات کو نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈز دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے 27شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز عطا کئے۔

یوم پاکستان پرگورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب میں 1شخصیت کو ہلال امتیاز،6 کو ستارہ امتیاز، 15 کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور5 کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا، تقریب میں صوبائی وزرا، اہم شخصیات، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید دیگر نےشرکت کی، جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کو ہلا ل امتیاز جبکہ محسن جاوید، مصباح الحق، سینیٹرعائشہ رضا فاروق، بریگیڈئیرذکاءاللہ بھنگو، بریگیڈیر(ر) مختار احمد اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) عبدالجبار بھٹی کوستارہ امتیاز دیا گیا۔

اعزاز برائے حسن کارکردگی ڈاکٹر سرمد سعید، بلقیس خانم، اے نئیر، ماسٹرغلام حیدر، زریں سلیمان، امان اللہ، پروفیسر قدسیہ عظمت نثار، اصغرعلی،احمد خان، نگہت بٹ،نگہت چودھری، نگہت اقبال، ڈاکٹر سید اختر جعفری، مسز رفعت ریحانہ اور پروفیسر شاہدہ کو دیا گیا۔ تمغہ امتیاز پانے والوں میں ڈاکٹر غلام حسین زاہد، طارق محمود ملک، بلقیس سرور، ڈاکٹر سعید شفقت اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری شامل ہیں۔