یوم پاکستان پر پوری قوم متحد، شہریوں کا جذبہ دیدنی

یوم پاکستان پر پوری قوم متحد، شہریوں کا جذبہ دیدنی

فہد بھٹی : 23 مارچ تجدیدعہد کا دن، یوم پاکستان پر پوری قوم متحد، گریٹر اقبال پارک میں آئے شہریوں کا جذبہ دیدنی، شہریوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے عہد کو پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ یوم پاکستان   منانے کے لئے یہاں  آئے ہیں۔ کیونکہ یہی وہ جگہ ہے، جہاں  قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔ بچے ، بڑے، نوجوان سبھی نے پارک کی سیر سے خوب لطف اٹھایا۔

شہریوں نے قائد کے پیغام کو زندہ رکھنے کے عزم  کا اظہار کیا،،ان کا کہنا  ہے کہ جس مقصد کے لئے پاکستان ملک بنایا گیا اسے  پورا کرنے کی ضرورت ہے، جس میں اہم کردار نوجوان نسل کا ہے۔

گریٹراقبال پارک میں موجود شہریوں نے ملی نغمے گائے اور پاکستان زندہ بعد کے نعرے  بلند کئے۔