ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کا تفتیشی نظام بہتر بنانے کا حکم، سی سی پی او کو ہدایات

ہائیکورٹ کا تفتیشی نظام بہتر بنانے کا حکم، سی سی پی او کو ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی نظام میں خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد طارق ندیم نے ریمارکس دیے کہ بعض مقدمات میں تفتیشی افسر تھانے میں ملزم کے حق میں اور عدالت میں مدعی کے حق میں مؤقف اختیار کرتا ہے، جو درست عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کر سکتی مگر تفتیشی افسر کو اپنے ابتدائی مؤقف پر قائم رہنا چاہیے۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور کی پیش رفت رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باؤنس چیک کے ملزم محمد طارق جاوید کی درخواست ضمانت پر گرفتاری موخر رکھنے کی استدعا منظور کر لی۔ بعد ازاں درخواست واپس لیے جانے پر اسے خارج کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے تفتیشی نظام میں بہتری اور افسران کی تربیت سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔