پاکستان متاثرہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے: آصف زرداری

پاکستان متاثرہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے: آصف زرداری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی طورپر اپنی مثال آپ ہے، سرمایہ کاروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، میں میثاق معشیت کیلئے تیار ہوں۔

 سابق صدر آصف علی زرداری آج کراچی ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی ٹرمینل سےطیارے کے ذریعے اپٹما ہاؤس لاہور پہنچے۔ اپٹما ہاؤس میں نگران صوبائی وزیر شیخ محمد تنویر ،چیئرمین اپٹما پنجاب حامد زمان، سینئر وائس چیرمین کامران ارشد ، وائس چیرمین اسد شفیع سمیت دیگر ممبران بھی موجود ہیں۔

 سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں اپٹما ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، میں میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کو تیار ہوں، میں نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا، پی ایم ایل این کو دھوکہ نہیں دوں گا، بنگلادیش کی برآمدات کا جائزہ لے چکا ہوں، بھارتی مصنوعات پر میڈ ان بنگلادیش ٹیگ لگایا جاتا ہے، میں نے برآمدات یورپ تک لے جانے کی کوشش کی، پاکستان قدرتی وسائل کے اعتبار سے منفردملک ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، پاکستان متاثرہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے، عدم تحفظ کے باعث سرمایہ کار بیرون ملک جارہے ہیں، ہمیں امداد نہیں تجارتی مواقع دیکھنا ہوں گے, میں نے ایرانی بارڈر تک پائپ لائن بنائی ہوئی ہے، صرف اس پائپ لائن کو ایران سے کنیکٹ کرنا ہے، امید ہے کہ  ایک دن یہ ہوگا، صرف مخصوص افراد کے امیر ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوگا، معشیت کی بحالی سے عوام کی حالت زار بھی بہتر ہو گی۔

  اپٹما ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، اب پاک ایران پائپ لائن منصوبہ جلد شروع ہوگا، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، انڈسٹری کا وزیر آپ میں سے آنا چاہیئے آپ آئیں کنٹرول سنبھالیں، پاکستان ایسے ہی آگے بڑھے گا، الیکشن قریب ہیں، میں میثاق معشیت کیلئے تیار ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer