’میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی پنک گیمز  کی اختتامی تقریب میں شرکت

’میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی پنک گیمز  کی اختتامی تقریب میں شرکت
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ہونے والی پنک گیمز  کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

 مریم نواز نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پرائز ڈسٹربیوشن میں بلایا نہیں گیا تھا میں آنا چاہتی تھی۔ آج میں میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں ۔ مجھے لگا اللہ نے مجھے آپ کے لیے سی ایم پنجاب بنایا ہے ۔ میں آپ کی گیمز اور ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔امید ہے ان بچیوں میں سے قومی اور عالمی چیمپئن ہیں ۔ وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے صوبے میں پھیلائیں۔ والدین بچیوں کو باہر نکلنے کی اجازات دیں بچیاں اپنا کام خود کریں۔ ہم آپکی سیکورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ فری موٹر بائیک اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے ، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں ، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔