ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 41371 ٹریفک حادثات رپورٹ، ریسکیو حکام

ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 41371 ٹریفک حادثات رپورٹ، ریسکیو حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : پنجاب بھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات باعث تشویش بن گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 41371 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ حادثات کی زد میں آ کر 327 افراد جاں بحق، 45917 افراد زخمی ہوئے، حادثات کا شکار ہونے والوں میں 36392 مرد اور 9525 خواتین شامل ہیں۔ 20735 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 24855 حادثات میں زخمیوں کوموقع پر فراسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک حادثات میں سرفہرست رہا، اپریل میں 8383 حادثات رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں 2955، ملتان میں 2612 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 37613 موٹرسائیکلیں، 2822 رکشے، 4406 گاڑیاں ٹریفک حادثات کا سبب بنیں۔