کھارادر؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی، بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری :  کھارادر کے علاقے میں 2 روز قبل بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا معاملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے.

 ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایہ۔ 

 ملزم کو سی سی ٹی وی  فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا. ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے.

 وقوعہ کا مقدمہ  تھانہ کھارادر میں درج ہوا.ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے, جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.