ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا بسنت کے تہوار کے متعلق بڑا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا بسنت کے تہوار کے متعلق بڑا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے تہوار کے متعلق بڑا  حکم جاری کردیا۔ 

عدالت نے بسنت منانے کے لئے کرایے پر لی گئی عمارتوں کی حالت اور تعداد کے متعلق تفصیلات  طلب کرلیں، ساتھ ہی بسنت کے حوالے سے زونز کی تفصیلات بھی  طلب کردلی گئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سپیشل سیکرٹری ہوم کو بھی رپورٹ سمیت طلب کرلیا ۔ اس کے علاوہ عدالت نے بسنت کے حوالے سے کئے جانے والے سیفٹی اقدامات کے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ 

سیفٹی اقدامات بارے آگاہی مہم کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ جسٹس ملک اویس خالد نے بسنت کیس کے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 

جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر نے کائث فلائنگ ایکٹ 2026 کو چیلنج کر رکھا ہے۔ 

کیس کی آئندہ سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد درخواستوں پر ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے ۔ پنجاب حکومت کے لاء افسر، ہوم ڈیپارٹمنٹ ، پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران پیش ہوں گے۔