ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار کیساتھ بد تمیزی کرنیوالی لڑکی،لڑکا دو ہاتھ آگے نکلے

پولیس اہلکار کیساتھ بد تمیزی کرنیوالی لڑکی،لڑکا دو ہاتھ آگے نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈیفنس میں لڑکی اور لڑکے کا پولیس اہلکار کے ساتھ بد تمیزی کا معاملہ، دونوں ملزمان نے گرفتاری سے قبل ہی اپنی ضمانتیں منظور کرا لیں، پولیس نے رپورٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورڈیفنس بی کے علاقے میں لڑکی اور لڑکے نے پولیس اہلکار کے ساتھ بد تمیزی کی تھی، لڑکی نے پولیس اہلکار کو گالیاں دیں اور تھپڑ بھی مارے تھے، اس حوالے سے پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نے گرفتاری سے قبل ہی اپنی ضمانتیں منظور کرا لیں۔

ملزمہ کانزا نے اسلام آباد جبکہ ملزم جان شیر خان نے گجرات سے ضمانت منظور کرائی، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی، اسلام آباد اور گجرات میں ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مگر ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں حیران کن واقعہ پیش آیا تھا جہاں خانزہ نامی لڑکی اپنے دوست کیساتھ گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر نشہ استعمال کر رہی تھی، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، لڑکی پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کیساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لڑکی سے بچاتا رہا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش بھی دی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer